اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش عام انتخابات 2024: شیخ حسینہ کا دبدبہ برقرار، عوامی لیگ کی جیت - شیخ حسینہ کی پارٹی

Bangladesh Election 2024 بنگلہ دیش کے عام انتخابات عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کا دبدبہ برقرار ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے 12ویں پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Sheikh Hasina re-elected for fifth term in Bangladesh
Sheikh Hasina re-elected for fifth term in Bangladesh

By ANI

Published : Jan 8, 2024, 8:57 AM IST

ڈھاکہ: اتوار کو بنگلہ دیش میں کچھ پرتشدد واقعات اور اہم اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے بائیکاٹ کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ تاہم، ڈیلی سٹار کے مطابق شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے 12ویں پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ ملک کے الیکشن کمیشن کی تصدیق کا ابھی انتظار ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 1991 میں جمہوریت کی بحالی کے بعد ایسا دوسری مرتبہ ہوا کے اتنی کم پولنگ ہوئی ہو۔ عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ گوپال گنج-3 حلقہ سے آٹھویں بار پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کی صدر نے 2,49,962 ووٹوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے جیت درج کی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جاری مخالف انتخابی سرگرمیوں کے باوجود شیخ حسینہ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ عوامی لیگ پارٹی نے مسلسل چوتھی مدت کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شیخ حسینہ پانچویں مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بنیں گی۔ عام انتخابات کے لیے تقریباً 40 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ شیخ حسینہ مسلسل چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں۔ وہ 1996 سے 2001 تک بھی وزیر اعظم رہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش خوش قسمت ہے کہ اسے بھارت جیسا قابل اعتماد دوست ملا: شیخ حسینہ

ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں کو 12ویں عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کوئی بھی فتح کا جلوس نہ نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم حسینہ نے بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر ملک میں تشدد بھڑکانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وہ عوام کی ترقی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، "بنگلہ دیش ایک خودمختار ملک ہے اور عوام میری طاقت ہیں،"

بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر قاضی حبیب الاول کے مطابق عام انتخابات کے لیے ہوئی ووٹنگ میں 40 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حتمی گنتی کے بعد ووٹنگ فیصد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کے 300 میں سے 299 حلقوں کے لیے تقریباً 2000 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ بنگلہ دیش میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 151 نشستیں جیتنا لازمی ہے۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران عوامی لیگ پارٹی 2009 میں بھاری اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئی اور 2014 میں اپنی دوسری اور 2018 میں تیسری مدت میں کامیابی حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details