اردو

urdu

By

Published : Sep 27, 2022, 4:34 PM IST

ETV Bharat / international

Bangladesh Boat Capsize بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی، 51 لاپتہ

بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ ضلع کے کراتوا ندی میں عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 39 پہنچ گئی ہے، جبکہ 51 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ عائن شاہدین کے مطابق کشتی الٹنے پر بہت سے لوگ تیر کر ساحل پر پہنچے لیکن خواتین اور بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔ Bangladesh Boat Capsize

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ ضلع میں کراتوا ندی میں عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی الٹ جانے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور 51 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انکوائری کمیٹی کے سربراہ دیپانکر رائے نے پیر کو بتایا کہ حادثہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی عدم توازن کی وجہ سے الٹ گئی۔ دریا سے اب تک 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں 21 خواتین، 7 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔ موقع پر امدادی اور بچاؤ کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔Bangladesh Boat Capsize

فائر آفیسر شیخ محمد محبوب عالم نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت پالی رانی، لکشمی رانی، امل چندرا، شوبھا رانی، دیپانکر، پریانتھا رانی، کھوکی رانی، پرمیلا رانی، تارا رانی، شونیکا رانی، فالگونی رانی، پرمیلا۔ رانی، دھنبالا، سمترا رانی، سفلتا رانی، شملہ رانی، ملاح حسن علی، اوشوشی رانی، تنوشری رانی، شریاسی رانی، بمل چندر، شیاملی رانی، جیوتیش چندر اور روپالی رانی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، عقیدت مند مذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لیے دریا کے دوسرے کنارے پر واقع بوڈیشوری مندر جا رہے تھے۔ کشتی میں 40 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن اس میں 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی الٹنے پر بہت سے لوگ تیر کر ساحل پر پہنچے لیکن خواتین اور بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔ چیخ و پکار سن کر مقامی گاؤں والے موقع پر جمع ہو گئے اور انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Boat Capsize بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details