اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bangladesh Boat Capsize بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی - کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد

بنگلہ دیش کے دریائے کراتوا میں کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جب کہ 63 مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں 40 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں مزید 120 افراد سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی ایک طرف جھک کر ڈوب گئی۔ Bangladesh boat capsize

Bangladesh boat capsize death toll rises to 32
بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی

By

Published : Sep 26, 2022, 7:06 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ میں کراتوا ندی میں حادثے کے بعد آج صبح مزید چار لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ کہ 63 مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سبھی لوگ دریا کے دوسری طرف واقع بردیشوری مندر میں مذہبی تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ کشتی میں 40 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں مزید 120 افراد سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی ایک طرف جھک کر ڈوب گئی۔ بہت سے لوگ تیر کر دریا کے کنارے پہنچ گئے۔ لیکن کئی خواتین اور بچے جو تیر نہیں سکتے تھے وہ ڈوب گئے۔مسافروں کی چیخ و پکار سن کر ساحل کے قریب پہنچنے والے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔Bangladesh boat capsize

حکام نے مزید کہا کہ کشتی کو کنارے تک لے جایا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ بچاؤ کرنے والے دریا کے تیز بہاؤ میں بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشتی اوور لوڈنگ کی وجہ سے ڈوب گئی۔ بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں کشتیاں اب بھی نقل و حمل کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور زیادہ تر کشتیوں پر بھیڑ ہوتی ہے۔ اس سال اب تک بنگلہ دیش میں کئی چھوٹے کشتیوں کے حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بحریہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی لاکھوں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کشتیوں میں سے 95 فیصد سے زیادہ حفاظتی ضوابط پر پورا نہیں اترتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladeshi Fishermen Rescued بھارتی کوسٹ گارڈ نے ستائیس بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details