کابل: افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق کابل کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ کابل میں ایک سیکورٹی چوکی کے قریب خودکش حملے میں چھ شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں امارت اسلامیہ کے تین فوجیوں بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عینی شاہدین نے طلوع نیوز کو تصدیق کی کہ داؤدزئی ٹریڈ سینٹر کے قریب وزارت خارجہ کی سڑک پر ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، کابل میں ایمرجنسی این جی او نے ٹویٹر پر کہا کہ اسے آج سہ پہر وزارت خارجہ کے قریب دھماکے سے 12 زخمی موصول ہوئے ہیں جس میں سے دو دیگر متاثرین اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ چکے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Blast in Kabul کابل میں وزارت خارجہ کے قریب دھماکہ، چھ افراد ہلاک - Ministry of Foreign Affairs in Kabul
طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب دھماکہ ہوا۔ اس خودکش حملے میں چھ شہریوں کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس میں امارت اسلامیہ کے تین فوجیوں بھی شامل ہیں۔
کابل میں وزارت خارجہ کے قریب دھماکہ
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گیارہ جنوری کو بھی کابل میں وزارت خارجہ کے سامنے ایک خودکش حملے کو انجام دیا گیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔طالبان یہ اکثر دعویٰ کرتا رہا ہے کہ ہے کہ 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کی سیکیورٹی میں بہتری آئی ہے لیکن ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں درجنوں بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثر کا دعویٰ داعش (ISIS) گروپ کے مقامی گروپ نے کیا ہے۔
Last Updated : Mar 27, 2023, 10:20 PM IST