ابوجا:نائجیریا کے انامبرا صوبے میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر محمدو بوہاری نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کشتی الٹنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے جمعہ کو سرکاری طور پر سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد کی اطلاع دی تھی اور غم کا اظہار کیا تھا۔ بیان کے مطابق علاقہ میں سیلاب کے بعد جمعہ کے روز انامبرا صوبے کے اوگبارو علاقے میں 85 افراد کو لے کر جارہی ایک مسافر کشتی الٹ گئی۔ Boat capsizes in Nigeria
مقامی میڈیا نے نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے ساؤتھ ایسٹ ریجن کوآرڈینیٹر تھکمان تنیمو کے حوالے سے بتایا کہ سیلاب کے علاوہ دیگر وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کے بعد، نائیجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی اوراین ای ایم اے نے انامبرا صوبے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔