موغادیشو:صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 21 افراد کی موت، ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر اور لاکھوں کی املاک تباہ ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کاری (او سی ایچ اے) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ گیڈو خطے کے ضلع بردھیرے میں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور تمام اموات بھی وہیں ہوئی ہیں۔ او سی ایچ اے نے صومالیہ میں اچانک آئے سیلاب سے متعلق اپنی اپ ڈیٹ میں کہا ’’سیلاب سے چھ صحت مراکز، 200 بیت الخلا اور چار اسکول تباہ ہو گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے اور تین ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ یہ سیلاب ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صومالیہ کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ سے 82.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Floods in Turkey ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ صوبے میں سیلاب سے تباہی