کابل: افغانستان دارالحکومت کابل کے شمال میں سالنگ سرنگ میں ایندھن کا ٹینکر پھٹنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ سالنگ ٹنل، جو کابل کے شمال میں 80 میل کے فاصلے پر ہے، اصل میں 1960 کی دہائی میں سوویت حملے میں مدد کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ملک کے شمال اور جنوب کے درمیان ایک اہم لنک ہے۔ صوبائی انتظامیہ کے ترجمان حکمت اللہ شمیم نے بتایا کہ "ہولناک واقعہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 8.30 بجے سالنگ ٹنل کے اندر پیش آیا۔ Fuel tanker blast in Afghanistan
انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ابھی بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کی وجہ سے پیش آیا۔