منیلا: فلپائن میں 2 جنوری سے جاری طوفانی بارشوں کی پیدا کردہ، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی، آفات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بعض مقامات پر بارانی پانی کی سطح 3 میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی
اطلاع کے مطابق بیکول، ویسایاس اور میڈاناو سمیت ملک کے مختلف حصوّں میں جاری طوفانی بارشیں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سبب بن رہی ہیں۔بعض مقامات پر بارانی پانی کی سطح 3 میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔ فلپائن محکمہ سِول ڈیفنس سے موصول معلومات کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 63 ہزار 101 کنبے متاثر ہوئےا ور 815 کنبے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔