اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Flood سیلاب سے تباہ پاکستان میں تعمیرنو کےلیے ایشیا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے امداد - پاکستان کی بھرپور معاونت کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھرپور معاوبت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے زبردست تباہی مچی ہے۔Asian Development Bank

ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے تباہ حال پاکستان میں تعمیر نو کا کام کرے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے تباہ حال پاکستان میں تعمیر نو کا کام کرے گا

By

Published : Sep 20, 2022, 6:03 PM IST

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بھرپور معاونت کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کا آغاز کردیا۔Asian Development Bank Help Flood HIT Pakistan

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئے فنڈ جاری کیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے تباہ حال پاکستان میں تعمیر نو کا کام کرے گا

بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب میں غریب مستحق افراد، بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے، بینک کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرے گا۔اعلامیے میں کہنا ہے کہ کسانوں کودوبارہ فصلیں اگانے، پاؤں پرکھڑا ہونے کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Rameses II-Era Burial Cave Found فرعون کے دور کا غار دریافت، ماہرین حیران

بینک سیلاب سے تباہ حال سڑکوں، پل، انفراسٹرکچر، تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نوکیلئے بھی مدد کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف حادثوں میں ہلاک ہونے والوں میں 552 بچے اور 315 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف حصوں میں 1,943,978 مکانات کو نقصان پہنچا اور 943,909 مویشی ہلاک ہوئے۔ مزید برآں، این ڈی ایم اے کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 81 اضلاع اور ایک اندازے کے مطابق 3,30,46,329 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔Asian Development Bank Help Flood HIT Pakistan

ABOUT THE AUTHOR

...view details