اردو

urdu

ETV Bharat / international

Xi Jinping On Aisa Facific ایشیا پیسیفک خطہ کسی بھی ملک کے لیے میدان جنگ نہیں، جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا۔ پیسفک خطہ کسی بھی ملک کے لیے میدان جنگ نہیں ہے، اس لیے کسی بھی ملک کو اسے 'میدان جنگ' بنانے کا خیال ترک کر دینا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ جو ممالک نئی سرد جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں انہیں ہمارے ملک سےاجازت نہیں دی جائے گی Jinping On Aisa Facific

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 18, 2022, 4:14 PM IST

بنکاک: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا۔ پیسفک خطہ کسی بھی ملک کے لیے میدان جنگ نہیں ہے، اس لیے کسی بھی ملک کو اسے 'میدان جنگ' بنانے کا خیال ترک کر دینا چاہیے۔ اخبار 'ڈان' کے مطابق جن پنگ کے تحریری ریمارکس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک کاروباری تقریب کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔Xi Jinping On Aisa Facific

صدر نے کہا کہ جو ممالک نئی سرد جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں انہیں ہمارے ملک سےاجازت نہیں دی جائے گی۔ ہمیں ایک حدود میں رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ شفاف اور ایمانداری کا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ شمالی کوریا نے جن پنگ اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی ملاقات کے بعد مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے "سخت" فوجی ردعمل سے خبردار کیا ہے۔

روس جی۔20 اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) دونوں کا رکن ہے لیکن صدر ولادیمیر پوٹن سربراہی اجلاس سے دور رہے۔ پہلے نائب وزیر اعظم آندرے بیلوسوف اے پی ای سی میں ان کی نمائندگی کریں گے۔ شمالی کوریا کے ریکارڈ میزائل فائر کے بعد جمعرات کو چین اور جاپان کے رہنماؤں نے تین سال میں پہلی بار آمنے سامنے بات چیت کی۔

ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین اور جاپان کے رہنماؤں کی بات چیت یوکرین میں روس کی جاری جنگ سے لے کر وبائی امراض اور عالمی اقتصادی بحران سے بحالی پر مرکوز تھی۔ کشیدا نے میٹنگ کے آغاز میں کہاکہ "اہم ہے کہ چین کی تعمیر میں مزید تیزی لانا اہم ہے۔"جنوبی کوریا اور امریکا نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو اس کا ساتواں تجربہ ہوگا۔

واضح رہےکہ اگست میں جب چینی فوجی مشق کررہے تھے تو تائیوان کے ارد گرد بڑے پیمانے پر چینی میزائل داغے گئے اور ان میں سے کچھ جاپان کی حدود میں گرے۔ اس کے علاوہ ٹوکیو نے اپنے علاقے میں چینی فضائی اور سمندری خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ ایپک کے اجلاس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:G20 Summit چینی صدر اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان بحث کا ویڈیو وائرل

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details