اردو

urdu

ETV Bharat / international

Aruna Miller Maryland Lt Governor میری لینڈ میں لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ جیتنے والی پہلی بھارتی نژاد امریکی خاتون - ارونا ملر کون ہیں

امریکی دارالحکومت سے متصل میری لینڈ میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر فائز ہونے والی ارونا ملر پہلی بھارتی نژاد امریکی سیاست دان بن گئیں ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی 58 سالہ ارونا ملر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور جب وہ سات سال کی تھیں تو بھارت سے امریکہ ہجرت کر گئیں۔Aruna Miller Maryland Lt Governor

Aruna Miller
ارونا ملر

By

Published : Nov 9, 2022, 4:25 PM IST

واشنگٹن: بھارتی نژاد امریکی ارونا ملر نے امریکی دارالحکومت سے متصل میری لینڈ میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی بھارتی نژاد امریکی سیاست دان بن گئیں ہیں۔ منگل کو لاکھوں امریکی ووٹروں نے گورنر، سیکرٹری آف سٹیٹ اور دیگر دفاتر کے سربراہ کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ 58 سالہ ارونا ملر، میری لینڈ ہاؤس کی سابق مندوب نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں اور ان کے ساتھ گورنر کے عہدے کے لیے پہلے افریقی نژاد امریکی گورنر کے طور پر ویس مور منتخب ہوئے۔

بھارتی نژاد امریکی ڈیموکریٹ ارونا ملر نے کہا ہے کہ 1972 میں امریکہ آنے کے بعد سے امریکہ میں ان کا اعتماد کافی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ 58 سالہ ارونا ملر، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی جڑیں حیدرآباد میں ہیں، وہ سات سال کی عمر میں بھارت سے امریکہ ہجرت کر گئیں تھیں۔ منگل کے وسط مدتی انتخابات جیتنے کے بعد ٹویٹس کی ایک سیریز میں، ارونا ملر نے لکھا، جب سے میں 1972 میں اس ملک میں آئی ہوں، میں نے کبھی بھی امریکہ میں حوصلہ نہیں ہارا، میں لڑتی رہوں گی کیونکہ یہاں سب کے لیے ایک موقع ہے۔ اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ملر نے مزید کہا کہ وہ میری لینڈ بنانا چاہتی ہیں جہاں لوگ اپنی برادری اور اپنے لیے محفوظ محسوس کریں۔

ارونا ملر

انہوں نے مزید لکھا، اس سے پہلے کہ میں آپ سے کچھ پوچھوں، میں ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ آج یہاں ہونے اور اس لمحے کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ارونا نے کہا کہ میری لینڈ، آج رات آپ نے قوم کو دکھایا کہ جب ایک چھوٹی لیکن طاقتور ریاست انتخابات میں جاتی ہے تو وہ کیا کر سکتی ہے۔ آپ نے تقسیم پر اتحاد اور خوف پر امید کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں لیفٹیننٹ گورنر کو گورنر کے بعد ریاست کا اعلیٰ ترین عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔ جب گورنر ریاست سے باہر ہوتا ہے یا خدمت میں نااہل ہوتا ہے تو لیفٹیننٹ گورنر اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ اگر گورنر کا انتقال ہو جائے، عہدے سے مستعفی ہو جائے یا کسی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو لیفٹیننٹ گورنر بھی گورنر بن سکتا ہے۔

ارونا ملر کے بارے میں خاص باتیں

  • 58 سالہ ڈیموکریٹ سیاست دان ارونا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی جڑیں حیدرآباد میں ہیں اور جب وہ 7 سال کی تھیں تو ہندوستان سے امریکہ ہجرت کر گئیں۔
  • 1989 میں مسوری یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا اور منٹگمری کاؤنٹی میں مقامی ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں 25 سال تک کام کیا۔
  • 2010 سے 2018 تک، ملر نے میری لینڈ ہاؤس آف ڈیلیگیٹس میں ڈسٹرکٹ 15 کی نمائندگی کی۔
  • میری لینڈ کے 6 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں 2018 میں مقابلہ کیا اور آٹھ امیدواروں کے پرہجوم میدان میں دوسرے نمبر پر رہی۔
  • ارونا کی شادی ڈیو ملر سے ہوئی، جن سے ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ وہ فی الحال مونٹگمری کاؤنٹی میں مقیم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details