اردو

urdu

ETV Bharat / international

Masjid al Haram مسجد الحرام میں رواں ہجری سال 10 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد - مسجدِ نبوی میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی گئی

رواں سال مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی گئی، مسجدِ نبویﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد خصوصی گاڑیاں بھی مختص کردی گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 24, 2023, 3:48 PM IST

مکہ: مسجد الحرام (بیت اللہ) میں رواں ہجری سال میں ریکارڈ 10 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ رواں ہجری سال 1444 کے آغاز سے اب تک مسجد الحرام میں ریکارڈ 10 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی اور حجر اسماعیل کے قریب 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد زائرین نے نماز ادا کی۔

عبدالرحمٰن السدیس کے مطابق رواں سال مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی گئی، مسجدِ نبویﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد خصوصی گاڑیاں بھی مختص کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتیا کہ سال 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مسجد الحرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

اس کے علاوہ سعودی انتظامیہ کی جانب سے جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمنل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Free Bus Service from Jedda To Masjid al Haram جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک مفت بس سروس

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details