اردو

urdu

ETV Bharat / international

Attack in Karachi Police Station پاکستان میں کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی کاروائی میں دو حملہ آور ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت میں کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا ہے جس میں شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔آئی جی سندھ کے مطابق دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

Armed men attack in Karachi police station
پاکستان میں کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کا حملہ، شدید فائرنگ کا تبادلہ

By

Published : Feb 17, 2023, 9:05 PM IST

Updated : Feb 17, 2023, 10:29 PM IST

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت میں کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا ہے جس میں شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی سندھ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کاروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حملے کے وقت کراچی پولیس کے سربراہ عمارت میں موجود نہیں تھے اور حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد چھ سے سات بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ سے سات دہشت گرد گاڑی میں آئے اور دستی بم پھینک کر عمارت میں داخل ہوئے اور وہ اس وقت کراچی پولیس آفس کی تیسری منزل پر موجود ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ ڈپٹی انسپکٹرز جنرل آف پولیس کو پولیس اہلکار موقع پر بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ شاہ نے کہا، "میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری چاہتا ہوں۔ کے پی او پر حملہ کسی صورت قبول نہیں۔ شاہ نے اس معاملے میں متعلقہ افسر سے رپورٹ بھی طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2023, 10:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details