غزہ:صہیونی فورسز کی بربریت نے جہاں غزہ کے انسانوں کے لیے زمین کو جہنم بنا دیا ہے، وہاں بے زبان جانور بھی بھوک کی تکلیف سے دوچار ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنیسی کی ایک رپورٹ کے مطابق انسان تو انسان غزہ میں شیر بھی سوکھی روٹی کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے سبب کئی بندر مر چکے ہیں اور زندہ رہ جانے والے جانوروں کے لیے خوراک دستیاب نہیں ہے۔
رفح میں ایک نجی چڑیا گھر کے جانوروں کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے، چڑیا گھر کے ملازم نے بھوک سے نڈھال ایک بندر کو جب اپنے ہاتھ سے ٹماٹر کے ٹکڑے کھلانے کی کوشش کی تو بندر کمزوری کی وجہ سے کچھ کھا ہی نہیں سکا۔ رپورٹ کے مطابق رفح کے اس نجی چڑیا گھر میں بسنے والے بندر، طوطے، شیر اور دیگر جانور بھی گزشتہ 12 ہفتوں سے اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث کھانے پینے کی اشیا کو ترس رہے ہیں، یہ چڑیا گھر گوما خاندان کی ملکیت ہے جہاں اب جنگ سے متاثرہ درجنوں افراد بھی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ چڑیا گھر میں پناہ لینے والے بیش تر افراد کا تعلق بھی گوما خاندان سے ہے جو جنگ کے دوران تباہ شدہ اپنے گھروں سے بھاگ کر یہاں آگئے ہیں، چڑیا گھر کے مالک عادل گوما بھی غزہ سے جان بچا کر یہاں آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بچوں کو ’جان لیوا‘ تغذیہ کی کمی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ