انتونیو گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 'اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے کشیدگی کو کم کرنے اور عالمی انسانی قوانین پر عمل ہونے کی درخواست کی ہے'۔
واضح رہے کہ گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے اتوار کو اس کی اطلاع فراہم کی ہے۔
یاد ر ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے خریص اور بقیق میں ہفتہ کو پٹرولیم کمپنی پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے سبب وہاں آگ لگ گئی تھی۔