اردو

urdu

ETV Bharat / international

Eid ul Fitr 2023 انتونیو گوتریس، جسٹن ٹروڈو سمیت مختلف شخصیات نے عیدالفطر پر مبارکباد پیش کی - جسٹن ٹروڈو

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، بحرین، کویت، مصر، فلسطین، لبنان، عراق، ترکیہ، انڈونیشیا اور افغانستان شامل ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، جسٹن ٹروڈو سمیت مختلف شخصایت نے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 21, 2023, 5:35 PM IST

اقوم متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عید کے موقع پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، بحرین، کویت، مصر، فلسطین، لبنان، عراق، ترکیہ، انڈونیشیا اور افغانستان شامل ہے۔ سعودی قیادت نے عیدالفطر کے موقع پر مسلم قائدین کے نام پیغامات بھیجے، پیغامات میں سعودی قیادت کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر منانے والے تمام لوگوں کو میری دلی مبارکباد۔برطانیہ اور یورپ میں بعض مسلمان آج (جمعے کو) جبکہ دیگر کل (ہفتے کو) عید الفطر منائیں گے۔پاکستان، ہندوستان، ایران، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں عید الفطر کل (ہفتہ 22 اپریل کو) ہو گی۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ امہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد دی۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا اور کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، ایک مہینے کی نماز اور روزوں کے بعد عید ایمان اور روحانیت کا وقت ہے، روایات کا وقت ، خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔ ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ صوفی اور خاندان کی طرف سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: Eid al Fitr 2023 امریکہ میں پہلی دفعہ عید الفطر کی سرکاری تعطیل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details