اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan Violence انتونیو گتیرس نے ہنگامی انسانی امداد کے لیے گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا - سوڈان میں تشدد

سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے ہنگامی انسانی امداد کے لیے گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا ہے۔ Antonio Guterres on Sudan Crisis

انتونیو گتیرس نے ہنگامی انسانی امداد کے لیے گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا
انتونیو گتیرس نے ہنگامی انسانی امداد کے لیے گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا

By

Published : May 1, 2023, 12:51 PM IST

اقوام متحدہ: سوڈان میں تیزی سے بگڑتے انسانی بحران کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے فوری طور پر عالمی ادارہ کے ہنگامی امدادی کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انتونیو گتیرس کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا پیمانہ ور رفتار لاثانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو سوڈان اور وسیع تر خطے کے تمام لوگوں پر پڑنے والے فوری اور طویل مدتی اثرات پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم تنازعہ کے تمام فریقوں سے شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنے اور شہریوں کو محفوظ راستے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ گریفتھس نے خطے کے اپنے دورے سے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ شروع ہونے کے دو ہفتے بعد، انسانی صورت حال نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہری علاقے، خاص طور پر خرطوم میں، زندگی کے لیے ضروری سامان ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، اور لوگ پانی، خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری اشیاء حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ گریفتھس نے کہا کہ وہ لاکھوں لوگوں کو فوری راحت فراہم کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details