پاکستان کے صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پیر کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ایک سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل میں ملوث ہونے پر چھ افراد کو موت اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دیگر 76ملزمان کو بھی دو دو سال قید کی سزا سنائی۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کرنے والی جج نتاشا نسیم نے ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ Sri Lankan Citizen lynching Case
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 12 مارچ کو واقعے میں ملوث 89 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، ان میں سے 80 ملزمان بالغ جبکہ 9 کم عمر تھے۔ تاہم جج نے نو نابالغ ملزمان کے فیصلے کا اعلان نہیں کیا، جن کا ٹرائل ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: