واشنگٹن: ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی 14ویں برسی کے موقع پر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ سے جاپان تک مظاہرے کیے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بھارتی امریکیوں اور دیگر جنوبی ایشیائی برادریوں نے امریکہ کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینے پر پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے اور عالمی طاقتوں سے ممبئی حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔Mumbai Attacks Anniversary
ہیوسٹن، شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ اور نیو جرسی میں پاکستان کمیونٹی سینٹر کے سامنے بھی مظاہرے ہوئے۔ دہشت گردی کے حملوں کی بربریت کو ظاہر کرنے والے پوسٹروں اور بینرز کے ساتھ، مظاہرین نے 26/11 کے ممبئی حملوں میں ملوث مبینہ تنظیم لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اس دوران پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، چند مظاہرین ایسے بھی بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا، 'زخم تو ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن نشانات کبھی ختم نہیں ہوتے۔' ایل ای ڈی وین کو مختلف نمایاں مقامات پر دیکھا گیا جس میں 26/11 کے متاثرین کے کلپس اور تصاویر دکھائی گئی تھیں۔
امریکہ کے علاوہ جاپان میں بھی مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے لوگ جمع ہوکر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے 166 افراد کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مظاہرین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی کریں۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حافظ سعید اور ہشاشی تسودا کی تصاویر آویزاں تھیں۔ مظاہرین نے ایک جاپانی شہری ہیساشی سوڈا کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جو ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین میں سے ایک تھا۔
دریں اثنا، بنگلہ دیش کی سول سوسائٹیز، اسلامی تنظیموں، سماجی و ثقافتی گروپوں، طلبہ تنظیموں، انسداد دہشت گردی فورمز اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے دہشت گردی کو پناہ دینے پر پاکستان کی مذمت کی۔ بیلجیئم میں مقیم بھارتی تارکین وطن کے ایک گروپ نے ہفتہ کو دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے بینر تلے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی یاد میں برسلز میں یورپی کمیشن کے سامنے شومن راؤنڈ اباؤٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھارتی تارکین وطن کے اراکین نے حصہ لیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو سزا دے۔