اردو

urdu

ETV Bharat / international

Heavy Monsoon Rains in Pakistan: مانسون کی شدید بارشوں سے مختلف حادثات میں تقریبا سو افراد ہلاک

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پاکستان میں مانسون میں ہونے والی زبردست بارش کی وجہ سے الگ الگ حادثات میں 97 افراد ہلاک اور سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ Heavy Monsoon Rains in Pakistan

Pakistan, Heavy monsoon rains killed about 100 people in various accidents
مانسون کی شدید بارشوں سے مختلف حادثات میں تقریبا سو افراد ہلاک

By

Published : Jul 8, 2022, 7:40 PM IST

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں صوبے میں پیر سے شروع ہونے والی مانسونی بارشوں کی وجہ سے 49 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کل 17 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سندھ میں 11، شمالی گلگت بلتستان کے علاقے میں 10 اور ملک کے دیگر حصوں میں مزید 10 افراد ہلاک ہوئے۔ ملک کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی اور کئی نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔Heavy Monsoon Rains in Pakistan

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دو سڑکیں، پانچ پل اور پانچ دکانیں سیلاب کی وجہ سے بہہ گئیں جبکہ 226 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 481 دیگر جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ ملک بھر میں الگ الگ واقعات میں 1326 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں علاقوں میں پانی کی بڑی نکاسیوں کی بندش کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ لگنا، چھت گرنا، اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔ ملک کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اس سال مانسون کے موسم میں معمول سے 87 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی گلگت بلتستان کے علاقے میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے گلیشیئر پھٹنے کے 16 واقعات ہوئے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے 10 سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک میں سے ایک ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام موسمی اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیں ورنہ مستقبل میں حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "حالیہ بارش کی تباہی ایک قومی سانحہ ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے، لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف شروعات ہے اور ہمیں اس کے لیے تیاری کرنی ہوگی۔"

اہلکار نے خبردار کیا کہ ملک میں پانی کی سطح مسلسل نیچے جارہی ہے، حالانکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ عوام پانی کا استعمال احتیاط سے کریں ورنہ آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مانسون معمول سے پہلے شروع ہوا، اور بارش کے بدلتے ہوئے انداز موسمیاتی تبدیلی کے واضح اشارے میں سے ایک ہیں۔ شنہوا نے رپورٹ کیا کہ اس مان سون سیزن کے دوران، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details