اردو

urdu

Afghan Refugees امریکہ اور یورپ نے افغان شہریوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا

By

Published : Sep 20, 2022, 5:20 PM IST

امریکہ اور یورپ نے پناہ کے متلاشی مزید افغان شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس سے پاکستان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ Afghan Citizens Seeking Asylum

america and europe
افغان شہریوں کو پناہ

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو آگاہ کیا گیا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے مزید افغان پناہ گزینوں کو لینے سے انکار کے بعد 14 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی موجودگی کے باعث پاکستان کو سنگین صورتحال درپیش ہے۔ Pakistan National Assembly

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق 'کمیٹی کے اراکین کو یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی پالیسی وضع نہیں کی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اس کی چیئرپرسن پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں ہوا جس میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بریفنگ دی۔

عہدیدار نے کہا کہ پاکستان مزید مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ساتھ ہی وہ ان پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کے لیے زبردستی بھی نہیں کر سکتا جہاں ان کی جان کو خطرہ تھا۔ کمیٹی کے اراکین کو بتایا گیا کہ اگست 2021 کے بعد پاکستان آنے والے افغان شہریوں کو پناہ گزین نہیں سمجھا جاتا کیونکہ وہ پناہ کے متلاشی ہیں اور امریکا اور بعض یورپی ممالک جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان افغانیوں کو ان کے مطلوبہ ممالک میں جانے کی اجازت نہیں ملی تو حکومت اس بات کا جائزہ لے گی کہ ان کی دیکھ بھال کیسے کی جا سکتی ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ حکام کے پاس ان پناہ گزینوں سے نمٹنے کے لیے کوئی گائیڈ لائن یا پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کمیٹی کو پاکستان میں پھنسے ہوئے پناہ گزینوں کی تعداد کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ محسن داوڑ نے مزید کہا کہ 'ان کی تعداد جتنی بھی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا کیا جانا چاہیے'۔کمیٹی کی چیئرپرسن نے اسلام آباد پولیس کو ان افغان مہاجرین کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت کی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس وقت دارالحکومت کے پارکوں اور کھلے مقامات پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details