اردو

urdu

ETV Bharat / international

Dinesh Ganavardhan On LTTE Prisoiners ایل ٹی ٹی ای کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا - سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گنا وردھن

سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گنا وردھن نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں باقی تمام تمل ٹائیگر قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ صدر وکرما سنگھے ایل ٹی ٹی ای سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کریں گے۔Dinesh Ganavardhan On LTTE Prisoiners

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 8, 2022, 4:24 PM IST

کولمبو:سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گنا وردھن نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں باقی تمام تمل ٹائیگر قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور دہشت گردی کی روک تھام کے قانون (پی ٹی اے) کو منسوخ کر دیا جائے گا۔Dinesh Ganavardhan On LTTE Prisoiners

دی آئلینڈ اخبار نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گا۔ لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے قیدیوں اورپی ٹی اے کا ذکرکرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یواین ایچ آرسی نے یہ دو اہم مطالبات کیے ہیں۔

صدر وکرما سنگھے ایل ٹی ٹی ای سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کریں گے، جو ایک علیحدگی پسند گروپ ہے جس نے 2009 میں فوجی طور پر کچلنے سے پہلے ایک چوتھائی صدی تک شدید لڑائیاں لڑیں۔

گنا وردھن نے کہا کہ ایل ٹی ٹی ای کے یہ قیدی طویل عرصے سے جیلوں میں بند ہیں۔انہوں نے کہا، 'پی ٹی اے کو منسوخ کرنے کے مسودہ بل کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اسے جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: SL Ranked in top 20 Countries to Travel سری لنکا دنیا کے ٹاپ 20 سیاحتی مقامات کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details