نیپال: پوکھرا سے جومسوم کے درمیان ایک طیارہ اتوار کو نیپال میں چار بھارتیوں سمیت 22 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔ مقامی اخبار’ ہمالیہ ٹائمز‘ کے مطابق تارا طیارے کے 9N-AET نے تین عملے، 13 نیپالی، چار بھارتی اور دو جرمن مسافروں کو لے کر پوکھرا سے صبح 9:55 بجے کے قریب پرواز کی۔ طیارے کا ٹیک آف کے چند منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ Nepal Missing Plane
Nepal Missing Plane: نیپال میں چار بھارتیوں سمیت بائیس مسافروں کے ساتھ طیارہ لاپتہ
نیپال میں چار بھارتیوں سمیت 22 مسافروں کے ساتھ ایک طیارہ پرواز کرنے کے فوراً بعد لاپتہ ہو گیا۔ Nepal Missing Plane نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ تارا ایئرلائن مستونگ کے جومسوم ہوائی اڈے سے پرواز کیا تھا، لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
’کھٹمنڈو پوسٹ‘ نے جومسوم ہوائی اڈے کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر کو ان علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے جہاں طیارے سے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔ معلومات کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ’لیٹے پاس‘ کے قریب ہی ہوا تھا۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نے فون پر اے این آئی کو تصدیق کرتے ہوئے کہا، "طیارہ مستونگ میں جومسوم کے آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ نہیں ہوا تھا۔"
مستونگ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ڈی ایس پی رام کمار دانی نے اے این آئی کو بتایا، "تیٹی کے مقامی لوگوں نے فون کر کے ہمیں بتایا کہ انہوں نے ایک غیر معمولی آواز سنی ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو۔ ہم تلاشی آپریشن کے لیے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر تعینات کر رہے ہیں"۔ ایئر لائن نے کہا کہ مستونگ کے جومسوم ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔