انقرہ:ترک مسلح افواج نے ملک میں کالعدمورکرز پارٹی آف کردستان (پی کے کے) کے 15 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی سکیورٹی سروسز انقرہ کے مرکز میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب اتوار کی صبح دہشت گردانہ حملے کی کوشش کے بعد ملک بھر میں ہیروز انسداد دہشت گردی آپریشن چلارہی ہیں۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا مارا گیا۔ فائرنگ کے دوران دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔اے ہیبر ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق، ترکی میں کالعدم پی کے کے نے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔وزارت نے ان واقعات کے بعد شمالی عراق اور شام میں پی کے کےکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی اطلاع دی۔
وزارت نے کہا ’’ 6 اکتوبر، 2023 کو رات 10 بجے، شمالی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، جس میں 15 مقامات کو تباہ کر دیا گیا، جن میں نام نہاد ہیڈ کوارٹر، پناہ گاہیں اور گودام شامل تھے۔