کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں کے مختلف حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے مطابق، الرٹ کیف اور کیف کے علاقے کے ساتھ ساتھ پولٹاوا، سومی، چرنیہیو، چرکاسی، زیتومیر، خمیلنٹسکی، ریونے اور یوکرین کے ترنوپل علاقوں میں بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کریمیا کے پل پر حملے کے دو دن بعد گذشتہ سال 10 اکتوبر کو روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچہ پر حملہ کیا تھا۔ روس کی جانب سے یوکرین میں بجلی، دفاعی صنعتوں، فوجی کمانڈز اور مواصلاتی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Russia Ukraine War یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری
واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ 12 فروری کو دیر رات یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت نے یہ اطلاع دی تھی۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرین کے پولٹاوا، سومی، کھارکیو، کیرووہرڈ اور دنیپروپیٹروسک علاقوں میں رات گئے ہوائی حملے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی میڈیا نے اطلاع دی کہ راکٹ حملے کی وجہ سے کھارکیو میں ایک بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ وانائی کے وزیر جرمن گالوشینکو نے کہا کہ حملوں نے یوکرین کے چھ علاقوں میں تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک سہولیات کے ساتھ ساتھ ہائی وولٹیج کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا۔ بتا دیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان ابھی بھی جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کو ایک سال سے زائد ہو گئے ہیں۔ اس جنگ میں ابھی تک ہزاروں یوکرینی شہری جن میں سینکڑوں بچے بھی شامل ہیں ہلاک ہوچکے ہیں
یو این آئی