کیف:یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے آس پاس کے علاقے میں رات بھر فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار سے یہ اطلاع ملی ہے۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ چرنی ہائیو کے یوکرینی علاقے میں ہوائی حملے کی وارننگ بھی نافذ العمل تھی۔ اس کے بعد رات میں زائیٹامر، چرکاسی، پولٹاوا، کرووہراد، دنیپروپیٹروسک، اورخارکیف کے علاقوں کے لیے فضائی حملے کے الرٹ جاری کیے گئے۔ یوکرائنی میڈیا نے دیر رات بتایا کہ یوکرین کے کیف علاقے کے ساتھ ساتھ خارکیف علاقے اور یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اس ماہ کے شروع میں یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر یوکرینرگو کے سربراہ نے کہا کہ روسی حملوں سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، جس میں اربوں کا اقتصادی نقصان ہوسکتا ہے۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیل نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف درست حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے تقریباً پچاس فیصد توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے لوگوں کو 2022 میں تقریباً کئی بڑے حملوں اور بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ایک سال میں جنگ کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بچے پڑھائی سے محروم ہو گئے، تو کئی شہر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ بتا دیں کہ روس اب بھی یوکرین کے کچھ حصوں پر اپنا قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے جنگ جاری ہے۔