اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan China Relationship پاکستان اور چین کے درمیان چینی کرنسی یوآن میں لین دین کا معاہدہ

چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ Pakistan China Yuan Deal

پاکستان اور چین کے درمیان چینی کرنسی یوآن میں لین دین کا معاہدہ
پاکستان اور چین کے درمیان چینی کرنسی یوآن میں لین دین کا معاہدہ

By

Published : Nov 4, 2022, 12:54 PM IST

بیجنگ: چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ادائیگی کے متبادل آپشن کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس سے چینی اور پاکستانی کاروباری و مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔ Pakistan China Agreement

مالیاتی شعبے میں اس پیش رفت کو ایک ایسی چیز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے پاکستان کو رعایتی روسی تیل خریدنے میں بھی مدد مل سکتی ہے کیونکہ چینی کرنسی روس کے لیے قابل قبول ہے، خیال رہے کہ پاکستان اس وقت تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں کر رہا ہے۔اکتوبر کے اوائل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے مارکیٹ میں روسی تیل دستیاب رکھنے کے امریکی فیصلے سے مستفید ہونے والوں میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ’اس نرمی کو ان پابندیوں میں نرمی کی جانب قدم نہیں سمجھا جانا چاہیے جو امریکہ نے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس پر عائد کی تھیں‘۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’توانائی کے شعبے میں درآمدات کے حوالے سے دوسرے ممالک کو اپنی اپنی صورتحال کے مطابق فیصلے خود کرنا ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan China Relations پاک چین تعلقات میں مضبوطی آئے گی، شہباز شریف

یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پابندیوں کا شکار روس اپنی برآمدات اپنی ہی کرنسی روبل میں کرنے کے لیے کوشاں ہے۔روس کی جانب سے بیرونی لین دین کے لیے اس کے علاوہ واحد 'متبادل' کرنسی یوآن ہے، 2021 کے آخر تک چین کو روس کی تمام ادائیگیوں میں یوآن کا استعمال تقریباً ایک تہائی تک پہنچ گیا تھا، اس کے برعکس ہندوستان کو روسی ادائیگیوں کا 70 فیصد ڈالر میں کیا گیا۔ ہندوستان اور روس اپنی مقامی کرنسیوں میں تجارت پر اتفاق کر چکے ہیں۔اسی طرح پاکستان روس کے ساتھ روپے میں تجارت نہیں کر سکے گا لیکن چین کو دی جانے والی برآمدات کے نتیجے میں ملنے والے یوآن سے پاکستان کو روسی تیل خریدنے میں مدد مل سکتی ہے۔ایک سینئر بینکر نے کہا ’یوآن میں لین دین سے پاکستان کو چینی بینکوں تک بہتر انداز میں رسائی حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور پاکستان کے لیے ان سے تجارتی قرضے لینا آسان ہو گا‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details