لندن:سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کے دعوے سے دستبردار ہونے کے بعد پیر کو بھارتی نژاد رہنما رشی سونک کے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے امکانات مضبوط ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انھیں اگلے مرحلے پر جانے کے لیے کافی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے، لیکن وہ سابق وزیر خزانہ رشی سونک سے بہت پیچھے ہیں۔Rishi Sunak likely to be UK PM
سونک کو اب تک 142 اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے جو کہ وزیر اعظم کے عہدے کی امیدواری کے لیے کم از کم 100 ووٹوں سے کافی زیادہ ہے۔ جب کہ اس عہدے کی صرف ایک اور امیدوار پینی مورڈنٹ فی الحال 100 اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل نہیں کر سکی ہیں۔ اور اگر پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے تک وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو اس دوڑ سے خود بخود باہر ہو جائیں گی۔