اردو

urdu

ETV Bharat / international

G20 Summit in Ladakh: بھارت کی جموں وکشمیر کے بعد لداخ میں بھی جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز - لداخ میں جی 20 کے اجلاس

چین نے جموں و کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس G20 Summit منعقد کرنے کے بھارت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متعلقہ مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے اقتصادی بحالی پر توجہ دیں۔ وہیں اب بھارت نے لداخ میں جی 20 کے اجلاس G20 summit in Ladakh منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

After Jammu and Kashmir, India proposed to hold a G20 summit in Ladakh
بھارت کی جموں وکشمیر کے بعد لداخ میں بھی جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز

By

Published : Jul 6, 2022, 4:06 PM IST

چین نے آئندہ برس جموں و کشمیر میں G-20 اجلاسوں G20 Summit کے انعقاد پر اعتراض کیا تھا، وہیں اب بھارت نے لداخ میں جی 20 کے کچھ اجلاس G20 summit in Ladakh منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات خراب دور سے گزر رہی ہے، لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعطل جاری ہے۔ لداخ میں، بھارت اور چینی فوجیں گزشتہ دو برسوں سے ایل اے سی کے ساتھ تعطل میں شامل ہیں۔

چند روز قبل چین نے جموں و کشمیر میں G-20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گروپ کے شرکاء سے کہا تھا کہ وہ متعلقہ مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے اقتصادی بحالی پر توجہ دیں۔ پاکستان نے بھی 25 جون کو کہا کہ وہ کشمیر میں جی 20 ممالک کے اجلاس کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ گروپ کے رکن ممالک قانون اور انصاف کے ضروری عناصر کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے قرارداد کو منظور کریں گے اور واضح طور پر مخالفت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کو تقسیم کرنے کے بعد جموں کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والا یہ پہلا بین الاقوامی سربراہی اجلاس ہوگا۔

اس بااثر گروپ میں دنیا کی بڑی معیشتیں شامل ہیں۔ اس میں امریکہ، برطانیہ، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی اور یوروپی یونین اس کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

J&K To Host Summit In 2023: جموں و کشمیر اگلے برس بین الاقوامی جی 20 اجلاس کی میزبانی کرے گا

China on G20 Summit: جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے منصوبے پر چین کا اعتراض

بھارت، جو اس سال یکم دسمبر کو G-20 کی صدارت سنبھالے گا، نے 2023 میں G-20 لیڈروں کا پہلا اجلاس جموں و کشمیر میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے 23 جون کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والے G-20 اجلاسوں کے تال میل کے لیے ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details