اردو

urdu

ETV Bharat / international

ISIS members arrested in Afghanistan افغان سکیورٹی فورسز نے داعش کے چھ شدت پسندوں کو گرفتار کیا

افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں حریف داعش یا اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) تنظیم سے جڑے چھ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے ایک اے کے 47 اسالٹ رائفل سمیت متعدد اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔Afghan forces arrested six ISIS members

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 13, 2022, 8:24 PM IST

کابل:افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں حریف داعش یا اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) تنظیم سے جڑے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ISIS members arrested in Afghanistan

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، 201 خالد بن ولید کور کے اہلکاروں نے صوبہ ننگرہار میں خوارج (اسلامک اسٹیٹ گروپ کا حوالہ) کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور داعش کے چھ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے ایک اے کے 47 اسالٹ رائفل سمیت متعدد اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس نے افغان عوام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ شدت پسند کو معاشرے کے لیے امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں۔

طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے افغانستان میں آئی ایس گروپ کی مبینہ موجودگی کو ایک سنگین خطرے کے طورپر خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز جنگ زدہ ملک میں کئی اور حریف مسلح گروپوں کو تباہ کرنا جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Six ISIS Militants killed In Kabul کابل میں داعش کے چھ دہشت گرد مارے گئے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details