افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ کنڑ میں شدت پسند داعش یا اسلامک اسٹیٹ تنظیم سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، "جی ڈی آئی کے اہلکاروں نے صوبہ کنڑ کے شیگل ضلع میں ایک کارروائی کے دوران اسلامک اسٹیٹ گروپ کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا۔ جو امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کے لیے تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ISIS in Afghanistan
ISIS in Afghanistan افغان فورسز کا داعش کے تین افراد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
افغان طالبان کے ذرائع نے داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالمالک عرف مالکی کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس افغانستان نے گرفتار کیا ہے۔ ISIS in Afghanistan
انٹیلی جنس یونٹ نے دیگر بیان میں کہا کہ اس کے اہلکاروں نے داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو گرفتار بھی کیا ہے، جس نے کنڑ صوبے میں بنیاد پرست گروپ کے لیے فنڈز اکٹھے کیے اور جنگجو بھرتی کیے تھے۔ اسلامک اسٹیٹ کو ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے، طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشت گرد گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گی، جس نے ملک میں ہونے والے کچھ مہلک ترین دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kabul Education Center Bombing کابل کے تعلیمی مرکز پر حملے میں 46 بچیوں سمیت 53 افراد ہلاک، اقوام متحدہ