اردو

urdu

ETV Bharat / international

Armenia and Azerbaijan Conflicts آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپ میں تقریباً سو فوجی ہلاک - نگورنو کراباخ

نگورنو کراباخ سرحد پر آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں دونوں طرف کے تقریباً ایک سو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل سال 2020 میں روس کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کرنے پر تنازع ختم ہو گیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔Armenia and Azerbaijan Conflicts

About 100 soldiers killed in ongoing clash between Armenia and Azerbaijan
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپ میں تقریباً سو فوجی ہلاک

By

Published : Sep 14, 2022, 6:54 PM IST

آرمینیا اور آذربائیجان کے ایک دوسرے کے ملک پر اشتعال انگیزی کے الزام کے درمیان دونوں ملکوں کے مابین جاری تازہ ترین جھڑپ میں سو سے زائد فوجی مارے جانے کی خبر ہے۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع خطے نگورنو کاراباخ پر 2020 میں ہونے والی جنگ کے بعد یہ بدترین خونی تصادم ہے۔ Armenia and Azerbaijan Conflicts

ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے آرمینیائی آبادی والے کشیدہ علاقے میں جھڑپوں کی آخری مرتبہ روس کی ثالثی کے باعث غیر پائیدار جنگ بندی پر ختم ہوئی تھی لیکن منگل کے روز، آذبائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ آرمینیا کی شدید اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ہمارے 50 فوجی مارے گئے، جب کہ اس سے قبل آرمینیا نے اپنے کم از کم 49 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

آذربائیجان نے رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد آرمینیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان ایک اور ہلاکت خیز جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ روس نے کہا کہ وہ متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کرانے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی گھنٹے نسبتاً پر امن رہے لیکن بعد ازاں، آذربائیجان نے آرمینیا کی افواج پر معاہدے کی سخت خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

دریں اثناء آرمینیا نے عالمی رہنماؤں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن سرحدی ملک آذربائیجان کی فوجیں تشدد کے لیے اس کی سرزمین پر پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔جب کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کو فون کیا۔ اینٹونی بلنکن کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن متحارب پڑوسیوں کے درمیان لڑائی کو فوری طور پر بند کرنے اور تنازع کے پرامن تصفیے پر زور دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020 پر خصوصی رپورٹ: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آذربائیجان کے اپنے ہم منصب کو فون کر کے گہری تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر زور دیا۔ قبل ازیں، آرمینیا کے وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو فون کرکے مطالبہ کیا ہے کہ آذربائیجان کی جارحانہ کارروائیوں پر مناسب ردعمل کا اظہار کیا جائے۔

منگل کو یہ ہلاکت خیز جھڑپیں اس وقت ہوئی ہیں جب کہ آرمینیا کے سب سے قریبی اتحادی روس جس نے 2020 کی جنگ کے بعد خطے میں ہزاروں امن فوجی تعینات کیے تھے، وہ یوکرین پر چھ ماہ قبل کیے گئے حملے کی وجہ سے عدم توجہی کا ہے۔ آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد جھڑپوں میں کمی ہو گئی ہیں لیکن سرحد پر صورتحال اب بھی سخت انتہائی کشیدہ ہے۔

دوسری جانب، ترکی نے قفقاز خطے میں تازہ ترین مہلک جھڑپوں کے معاملے میں اپنے علاقائی اتحادی آذربائیجان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے آرمینیا سے کہا کہ وہ باکو کے خلاف اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے۔ ترک وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے ہم منصب کے ساتھ فون پر بات کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ آرمینیا کو اپنی اشتعال انگیزی بند کرنی چاہیے اور آذربائیجان کے ساتھ امن مذاکرات اور تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔ ترکی کی حمایت اور جنگی امداد نے آذربائیجان کو 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد خونی جنگ میں نگورنو کاراباخ میں کھوئے ہوئے علاقے کے بڑے حصے کو واپس چھیننے میں مدد کی۔

خیال رہے کہ آرمینیا سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسندوں نے 1990 کی دہائی میں خونی جنگ کے بعد نگورنو کراباخ کے علاقے پر قبضہ کیا تھا۔ آرمینی اکثریت والے اس علاقے نے 1988 میں آزادی کا اعلان کر دیا تھا جس کے نتیجے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ چھڑ گئی، جو چھ سال جاری رہی۔(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details