نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مشرق وسطیٰ پر دو روزہ اجلاس جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل امریکہ کی قرارداد پر چین اور روس کے ویٹو اور روس کی قراردار پر امریکہ اور برطانیہ کے ویٹو کے بعد بے نتیجہ رہی تھی۔
- غزہ پر جاری اسرائیلی کارروائی پر کچھ ممالک کا دوہرا معیار:فلسطینی سفیر
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے رکن ممالک سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری بند کرنے اور محصور علاقے میں مقیم 2.3 ملین فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی میں اضافے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ فلسطینی سفیر ریاض منصور نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک جذباتی تقریر میں کہا کہ "میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ قتل کو روکنے کے لیے ووٹ دیں۔ ان لوگوں کے لیے انسانی امداد پہنچانے کے لیے ووٹ دیں جن کی بقا اس پر منحصر ہے۔ اس پاگل پن کو روکنے کے لیے ووٹ دیں،” جنگ بندی کے لیے بحث کرتے ہوئے منصور نے کہا کہ کچھ ممالک اس تنازع پر دوہرا معیار اپنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے سفیر کس طرح 1 ہزار اسرائیلیوں کے قتل کو تو بہت ہی خوفناک اور دردناک قرار دے دیتے ہیں لیکن روز 1 ہزار فلسطینیوں کے قتل پر اسی شدت سے وہی درد محسوس نہیں کرسکتے۔ کیوں یہ لوگ ان فلسطینیوں کے قتل عام کو جلد رکوانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے؟ منصور نے اسمبلی سے پوچھا۔ "کیوں ان کے قتل کو روکنے کی عجلت نہیں ہے؟"
- دنیا اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے لیے بھی آواز اٹھائے:ایرانی وزیر خارجہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے کہا کہ فلسیطینیوں کی نسل کشی میں مصروف امریکہ یہ جان لے کہ ایران خطے میں کسی نئی جنگ کے پھیلاؤ کے حق میں نہیں ہے لیکن اگر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی تو پھر وہ خود بھی اس آگ سے نہیں بچ پائیں گے۔ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرعبداللہیان نے کہا کہ حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے کو تیار ہے، لیکن بین الاقوامی برادری کو بھی فطری طور پر اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسرائیلی جیلوں میں قید چھ ہزار فلسطینیوں کیلئے بھی آواز بلند کرنا چاہیے۔
- ہر جاندار جس سے ان کا سامنا ہوا وحشیانہ طریقے سے قتل کیا:اسرائیل