اردو

urdu

Cyclone Sitrang in Bangladesh بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے نو افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان 'سترانگ' کی زد میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس طوفان کے باعث میانمار سے آنے والے مہاجرین میں سے خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے شکار جزیرے پر منتقل کیے گئے تقریباً 33000 روہنگیا پناہ گزینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Cyclone Sitrang in Bangladesh

By

Published : Oct 25, 2022, 4:08 PM IST

Published : Oct 25, 2022, 4:08 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سمندری طوفان 'سترانگ' کی زد میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ Cyclone Sitrang in Bangladesh

'سترانگ' طوفان نے پیر کی رات دیر گئے جنوبی بنگلہ دیش میں دستک دی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مقامی اتھارٹی تقریباً 10 لاکھ افراد کو اس کی آمد سے قبل ہی محفوظ مقامات پر لے جانے میں کامیاب رہی۔ زیب النہار نامی ایک سرکاری اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی ضلع کمیلا کے ایک خاندان کے تین افراد سمیت نو افراد درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت کے سکریٹری قمر الاحسن کے مطابق دور دراز جزیروں اور ندی کے کنارےنشیبی علاقوں سے نکالے گئے لوگوں کو ہزاروں کثیر المنزلہ عمارتوں پر مشتمل پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ کچھ معاملوں میں پولیس کو ان گاؤں والوں کو منانا پڑا جو اپنے گھر چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں پیر کے روز موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ ڈھاکہ، کھلنا اور باریسال جیسے شہروں میں زیادہ بارش کی وجہ سے 324 ملی میٹر (13 انچ) بارش درج کی گئی۔

میانمار سے آنے والے مہاجرین میں سے خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے شکار جزیرے پر منتقل کیے گئے تقریباً 33000 روہنگیا پناہ گزینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ہندوستان کے مغربی بنگال میں پیر کے روز ہزاروں لوگوں کو 100 سے زیادہ امدادی مقامات پر پناہ دی گئی تھی لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور اب منگل کے روز اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Meteorology Department on Satrang ستارنگ سنگین گردابی طوفان بن سکتا ہے، محکمہ موسمیات

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details