اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ جنگ میں اقوام متحدہ کے 89 اہلکار ہلاک - اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اسکولوں اسپتالوں

غزہ پر اسرائیلی کارروائی میں سات اکتوبر سے اب تک اقوام متحدہ کے 89 کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزیں کیمپوں پر بمباری ہے۔ , Isreal Hamas War, Israel bombardment on relief camp

89 UN aid workers have been killed
89 UN aid workers have been killed

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 11:29 AM IST

جنیوا:حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ میں اقوام متحدہ (یو این) کے 89 امدادی کارکن مارے گئے ہیں، جو کہ تاریخ میں کسی بھی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ یو این آر ڈبلیو اے نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی میں تقریباً 10.50 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، تقریباً 7,25,000 افراد غزہ کے سبھی پانچ گورنریٹس میں 149 یو این آر ڈبلیو اے کے اداروں میں پناہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کاروائی میں روزانہ تقریباً 180 بچوں کی ہلاکتیں
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، غزہ کے شمال میں یو این آر ڈبلیو اے کا ایک اسکول حملہ کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں اسکول میں پناہ لینے والے اندرونی طور پر بے گھر افراد میں سے ایک شخص کی موت اور نو زخمی ہو گئے۔ انسانی امور کے رابطہ کے لئےاقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق، غزہ میں اقوام متحدہ کی تنصیبات میں زیادہ بھیڑ بھاڑ اب ایک بڑی تشویش بنی ہوئی ہے۔ خان یونس ٹریننگ سینٹر میں، جہاں 22,000 بے گھر افراد پناہ لے رہے ہیں۔ فی شخص دو مربع میٹر سے کم جگہ اور ہر 600 افراد کے لیے ایک بیت الخلا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details