کھٹمنڈو: طیارہ حادثے کی جگہ سے ایک اور نیپالی مسافر کی لاش برآمد ہوگئی ہے جس کے ساتھ اب لاشوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے تاہم آخری لاپتہ مسافر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ کاسکی ضلع کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نے بتایا کہ ہمیں سیتی ندی میں ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس سے برآمد ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے۔
یتی ایئر لائنز کا طیارہ 15 جنوری کو پوکھرا شہر میں دریائے سیتی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، یہ طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا۔ مسافر طیارہ جس میں 72 افراد سوار تھے، جن میں پانچ ہندوستانی بھی شامل تھے۔ اس سے قبل یتی ایئر لائنز کے طیارے کا بلیک باکس نیپال کی فوج نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے حوالے کیا تھا۔بلیک باکس ایک فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر ہے جو ایک خصوصی الگورتھم کے ذریعے پرواز کی تمام معلومات کو ریکارڈ کرتا ہے۔