کابل:امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بدھ کے روز افغانستان کے ہرات سے 28 کلومیٹر دور 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے میں کم از کم 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو ضلع رباط سنگی سے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واضح رہےکہ 7 اکتوبر کو ہرات میں زلزلہ آیا تھا اس وقت بھی زلزلے کی شدت 6.3 تھی جس میں 2000 لوگ مارے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز، 10.0 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، ابتدائی طور پر 34.60 ڈگری شمالی عرض البلد اور 62.12 ڈگری مشرقی طول بلد پر طے کیا گیا تھا۔ ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر آ گئے۔ لوگ زلزلے کے سانحے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ دوسری بار زمین لرز اٹھی۔
7 اکتوبر کو مغربی افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 9 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا نے پہلے ہی دن میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ بتائی تھی۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ مغربی افغانستان میں 6.4 کی شدت کے کئی زلزلے آئے۔