غزہ: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 50 اسرائیلی یرغمالی مارے گئے ہیں۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ القسام نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک پریس بیان میں کہا، "غزہ کی پٹی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید اسرائیلی بمباری میں پچاس یرغمالی مارے گئے۔"
حماس نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں اسرائیل میں 1400 افراد کو ہلاک اور 222 کو یرغمال بنایا تھا۔ اس حوالے سے حماس نے جمعرات کو کہا کہ ان یرغمالیوں میں سے 50 اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'القسام بریگیڈز کا اندازہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی قتل و غارت گری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے صہیونی قیدیوں کی تعداد تقریباً 50 تک پہنچ گئی ہے'۔ واضح رہے امریکہ ابھی تک اسرائیل کو غزہ میں زمینی کاروائی سے صرف اس لیے روکتا آیا ہے، کیونکہ امریکہ یرغمالیوں کی صحیح سلامت واپسی چاہتا ہے۔