کوئٹو:ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل میں ایک زبردست دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایکواڈور کے سرکاری حکام نے گویاکیل میں ایک خطرناک دھماکے کو 'منظم جرم' قرار دیا ہے۔ ایکواڈور کے وزیر داخلہ پیٹرک کیریلو نے اتوار کے دھماکے کو حکومت کے خلاف جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے 'اعلان جنگ' قرار دیا۔ 5 people died and 26 were injured in an explosion in Ecuador
یہ بھی پڑھیں:
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملک کو ہمسایہ ملک پیرو اور کولمبیا کوکین کی اسمگلنگ کے لیے ایک راستے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں قتل اور گینگ سے متعلقہ جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گویاکیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایکواڈور میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے اکتوبر کے بعد سے یہ چوتھی بار ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔