اردو

urdu

ETV Bharat / international

Yemen landmine blast : یمن: الحدیدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک

اہلکار نے بتایا کہ پہلا دھماکہ حدیدہ کے جنوبی حصے میں اس وقت ہوا جب ایک موٹر سائیکل پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ landmine blasts in Yemen

یمن: الحدیدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک
یمن: الحدیدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : May 30, 2022, 10:07 AM IST

عدن: یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں بارودی سرنگ کے تین دھماکوں میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت کل پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع ایک فوجی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کو دی ہے۔ایک مقامی فوجی ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ دھماکے حوثی باغیوں کی جانب سے برسوں کے دوران بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں ہوئے۔landmine blasts in Yemen's Hodeidah

اہلکار نے بتایا کہ پہلا دھماکہ حدیدہ کے جنوبی حصے میں اس وقت ہوا جب ایک موٹر سائیکل پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعے میں، الحدیدہ کے الحلی ضلع میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ حدیدہ کے ہیج ضلع میں بارودی سرنگ کے ایک اور دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور اس کا بچہ زخمی ہو گیا۔ وہ دونوں گھر واپس جا رہے تھے۔ 5 killed in landmine blasts

قابل ذکر ہے کہ یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے سعودی پروجیکٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے کے تحت 2018 کے وسط تک یمن بھر سے 339,431 بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Nigeria Church Accident: نائیجیریا کے ایک چرچ میں بھگدڑ سے درجنوں افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details