وسطی سینیگال میں بس حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ملک کے صدر میکی سال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حادثہ کیفرین علاقے کے گنیوی گاؤں میں صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔ گنیوی میں آج ہونے والے المناک سڑک حادثے سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے جس میں 40 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سال نے کہا کہ میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ انہوں نے پیر سے شروع ہونے والے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ سڑک کی حفاظت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک بین وزارتی کونسل کا انعقاد کریں گے۔ Bus Collision in Senegal
پبلک پراسیکیوٹر شیخ ڈائینگ نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس کا ٹائر پنکچر ہوکر بے قابو ہوگیا اور وہ سڑک کے مخالف سمت مڑ گیا جس کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 87 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل فائر بریگیڈ کے آپریشنز کے سربراہ کرنل شیخ فال نے کہا کہ متاثرین کو کیفرین کے ایک ہسپتال اور طبی مرکز میں لے جایا گیا۔ فال نے کہا کہ اس کے بعد سے ملبے اور مسمار شدہ بسوں کو صاف کر دیا گیا ہے اور عام ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔