لاس اینجلس: امریکی ریاست یوٹاہ میں اتوار کی رات چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ گرینڈ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے مطابق، چھوٹا طیارہ مشرقی یوٹاہ کے شہر مواب کے کینیون لینڈز ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد دور افتادہ علاقے میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ "بدقسمتی سے، طیارے کا پائلٹ، نارتھ ڈکوٹا اسٹیٹ سنیٹر ڈگ لارسن، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
- بھارتی کمپنیاں امریکی ویزوں میں تیزی لانے کے حق میں ہیں
- طالب علم کی موت پر امریکی پولیس کے رویے سے بھارت برہم، کاروائی کا مطالبہ
یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن پائپر PA-28 مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 8:20 بجے گر کر تباہ ہوا۔ ایف اے اے اور یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے ذریعہ حادثے کی تحقیقات کی جائے گی۔