اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Plane Crash امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ، چار افراد ہلاک - امریکہ کے سنوہومیش کاؤنٹی

امریکہ کے سنوہومیش کاؤنٹی میں ہاروے فیلڈ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ کے مطابق سیریل نمبر N2069B والا طیارہ الاسکا کی کاپر ماؤنٹین ایوی ایشن کا تھا۔ Fur killed in small plane crash in US

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 20, 2022, 7:36 PM IST

سان فرانسسکو: امریکہ کے سنوہومیش کاؤنٹی میں ہاروے فیلڈ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سنوہومش کاؤنٹی پولیس آفس کے مطابق، یہ حادثہ جمعہ کے روز سیسنا 208بی طیارے کے رینٹن سے اڑان بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔Four killed as plane crash In Us

سنوہومش کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار متاثرین کی شناخت کر رہے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کر رہی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ کے مطابق سیریل نمبر N2069B والا طیارہ الاسکا کی کاپر ماؤنٹین ایوی ایشن کا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details