کابل (افغانستان):افغانستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیلاب سے اب تک 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ افغانستان کے مشرقی، جنوبی، جنوب مشرقی اور وسطی علاقوں کے نئے اضلاع شدید بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوسی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا، "5 جولائی سے پانچ صوبوں - اروزگان (20)، غزنی (6)، نورستان (7)، پکتیا (3) اور زابل (3) میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 39 People Died in Floods in Afghanistan
ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چھ کا تعلق غزنی اور تین کا صوبہ پکتیا سے ہے۔ یہاں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تقریباً 2900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کا ذریعۂ معاش متاثر ہوا ہے اور سڑکوں و پلوں جیسے اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث جگہ جگہ زمین کھسک گئی ہے۔