اردو

urdu

ETV Bharat / international

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک لبنانی فریق کے 192 افراد ہلاک

Hezbollah Israel clash لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک لبنانی فریق کے 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 137 ارکان اور 35 عام شہری شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Jan 3, 2024, 9:17 PM IST

بیروت: لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں حزب اللہ کا ایک جنگجو مارا گیا۔ لبنان کے فوجی ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے گاؤں حولہ میں ایک گھر پر دو میزائل داغے، جب کہ اس کے جنگی طیاروں نے اسرائیل کی سرحد سے متصل لبنانی دیہاتوں اور قصبوں پر 11 فضائی حملے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کی طرف تقریباً 100 گولے فائر کیے جن میں کفارچوبہ، حولہ، العدیشیہ، مارون الراس اور ناکورا شہرکے گاؤں شامل ہیں۔ دریں اثنا، حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے المرج کے آس پاس اور السماقا، برکت ریشا اور دیگر مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر متعدد حملے کیے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک لبنانی فریق کے 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 137 ارکان اور 35 عام شہری شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر 8 اکتوبر 2023 سے کشیدگی بڑھ گئی ہے، گزشتہ روز لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے حماس کے اسرائیل پر حملے کی حمایت میں اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان میں فائرنگ کی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details