واشنگٹن: امریکہ میں آنے والے شدید سمندری طوفان اورریاست فلوریڈا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ میں سمندری طوفان ایان کے باعث سیلابی پانی ساحلوں سے سینکڑوں میل دور تک کئی کئی فٹ تک بھر گئے ہیں، جس کی وجہ سے گھر، گاڑیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں، پانی سے بھرے گھروں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ Ian Hurricane
سمندر کی بپھری موجوں کا پانی کاؤنٹی کے ایک اسپتال میں بھی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ایک ہزار مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ سمندری طوفان کی تباہی اتنی شدید ہے کہ ایک کیمرہ مین لائیو نشریات چھوڑ کر سیلاب سے نبرد آزما شہریوں کی مدد کے لیے انہیں ریسکیو کرنے پہنچ گیا۔طوفان ایان نے مواصلاتی نظام بھی تہس نہس کر دیا ہے جب کہ 26 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، یہ ہولناک سمدنری طوفان آج امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔