اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan Military Clashes مصر کے 177 فوجی اپنے ملک واپس، سوڈانی فوج

خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سوڈانی فورسز کے درمیان تصادم میں اب تک 260 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں مصری فوجی جو سوڈان میں مشق کے لیے آئے تھے اور انہیں آر ایس ایف نے یرغمال بنا لیا تھا، انہیں رہا کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 20, 2023, 1:01 PM IST

قاہرہ: سوڈانی فوج نے کہا کہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 177 مصری فوجیوں کو واپس ملک بھیج دیا گیا ہے۔ القاہرہ نیوز براڈکاسٹر نے بدھ کی رات کہا کہ مصری فوجی جو سوڈان میں مشق کے لیے آئے تھے اور انہیں آر ایس ایف نے یرغمال بنا لیا تھا، انہیں رہا کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ مصری فوج کے ترجمان غارب عبدالحفیظ نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج سوڈان کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مصری فوجیوں کی حفاظت کی ضمانت کے لیے سوڈانی حکام کے ساتھ ہم مل کر کام کر رہی ہیں۔

نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز نے ہفتے کے روز کہا کہ مصر کے مسلح افواج کی ایک بٹالین نے خود سپردگی کردی ہے۔ مصر کی مسلح افواج نے کہا کہ وہ سوڈانی حکام کے ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ کر رہی ہیں۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصری فوجی مشقوں کے لیے سوڈان گئے تھے لیکن ان کا کسی فریق سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ آر ایس ایف نے کہا کہ مصری فوجیوں کو خرطوم منتقل کیا جا رہا ہے اور مناسب وقت پر انہیں مصر کے حوالے کر دیا جائے گا۔سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق، چار دنوں کی لڑائی میں تقریباً 270 افراد ہلاک اور 2,600 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Indians Stranded in Sudan سوڈان میں پھنسے بھارتیوں پر وزیر خارجہ اور کانگریس لیڈر سدارامیا کے درمیان ٹویٹر جنگ
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details