نانچانگ: مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے کے نانچانگ علاقے میں اتوار کی صبح ایک زبردست سڑک حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فورا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، حادثے میں زخمی افراد کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا اور انہیں ہر قسم طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ حادثہ شدید کہرے کے باعث پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شدید کہرے کے باعث سڑکوں پر بہت ہی کم دکھائی دیتا ہے جس کے پیش نظر اڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چین میں اکثر و بیشتر سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوتی رہتی ہے۔
Road accident in china چین میں زبردست سڑک حادثہ، 17 افراد ہلاک، 22 زخمی
چینی حکام کے مطابق یہ حادثہ شدید کہرے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدید کہرے کے باعث سڑکوں پر بہت ہی کم دکھائی دیتا ہے جس کے پیش نظر اڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
Road accident in china