کیلی فورنیا: متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی شدید بارشوں اور طوفان کے باعث 15 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 34 ملین افراد "سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔ قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق 34 ملین افراد "سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔'
حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کی بنا پر رونما ہونے والے حادثات، درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے اور سیلاب سے اموات ہوئی ہیں، سیلاب کی زد میں آنے والی ایک کار کی خاتون ڈرائیور کو آس پاس موجود لوگوں نے بچا لیا تا ہم ایک 5 سالہ بچہ سیلاب کے بہاو میں آتے ہوئے لا پتہ ہو گیا۔سانٹا کروز میں تقریباً 32 ہزار اور سانٹا باربرا علاقے سے 10 ہزار افراد کو سیلاب اور لرزش اراضی کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مشرقی علاقوں میں 2 میٹر تک برف پڑی ہے، اور پہاڑی علاقوں میں برف کے تودے گرنے کے خطرات کے پیش نظر آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق سانٹا کلارا کے تقریباً سوا دو لاکھ 25ہزار مکانات اور دکانوں کی بجلی منقطع ہے۔ نیشنل میڑویالوجی سروس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نا مساعد موسمی حالات جاری رہیں گے۔