جکارتہ: انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹروں اور حکام نے یہ معلومات دی۔ تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے صوبائی سربراہ آئی وین سویتنا نے بتایا کہ حادثہ آج صبح موجوکرٹو ضلع کے ایک ٹول روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس سڑک کے کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا، ’’شاید ڈرائیور بہت تھکا ہوا تھا، اس لیے وہ بس پر قابو نہیں رکھ سکا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کرے گی تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ 15 killed in Indonesia bus crash
Indonesia Bus Crash: انڈونیشیا: سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک، 16 زخمی - تلاش اور بچاؤ کارروائیوں
حادثہ آج صبح موجوکرٹو ضلع کے ایک ٹول روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس سڑک کے کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ Western Indonesia Bus Accident
![Indonesia Bus Crash: انڈونیشیا: سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک، 16 زخمی انڈونیشیا: سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک، 16 زخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15299375-480-15299375-1652693731022.jpg)
انڈونیشیا: سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک، 16 زخمی
ڈاکٹر وحیدالدین سدیروہوسودو اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کے انچارج ڈاکٹر محمد بایو ایس ڈی نے بتایا کہ ان کے اسپتال میں 13 لاشیں ہیں جب کہ ایک ایک لاش سیٹرا میڈیکا اسپتال اور بسونی اسپتال میں ہے۔ یہاں کے علاوہ زخمیوں کو بسونی اسپتال، سیٹرا میڈیکا اسپتال، ایما اسپتال اور گیٹول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Road Accident in Pakistan: پاکستان میں سڑک حادثہ، بارہ لوگوں کی موت